برطانوی منشیات فروش چیرنگٹن گرفتار

British Police

British Police

میڈرڈ (جیوڈیسک) ہسپانوی پولیس نے بدنام زمانہ برطانوی منشیات فروش چیرنگٹن کو گرفتار کر لیا۔ ہسپانوی پولیس نے بدنام زمانہ برطانوی منشیات فروش برائن چیرنگٹن کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سپین اور وینزویلا میں چھاپوں کے دوران چیرنگٹن سمیت کل 13 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ چیرنگٹن یورپی پولیس کو دس مطلوب ترین منشیات فروشوں میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی کی بین الاقوامی تنظیم کا سربراہ بھی ہے۔ گرفتاری کے موقع پر پولیس نے 220 کلو کوکین اور پانچ ملین یورو مالیت کی دیگر اشیا بھی قبضے میں لی ہیں۔ چیرنگٹن پر وینزویلا سے کوکین اسمگل کرنے کا الزام ہے۔