برطانیہ میں آج میراتھون ،بوسٹن دھماکوں کے سبب سیکیورٹی سخت

UK Security

UK Security

لندن(جیوڈیسک) برطانیہ میں آج ہونے والی میراتھون کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔بوسٹن دھماکوں کے باعث سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔لندن میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق میراتھون کے پورے راستے کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی جارہی ہے۔

تلاشی اور نگرانی کا عمل لندن میراتھون کے اختتام تک جاری رہے گا۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ 42 کلو میٹر طویل لندن میراتھون میں تقریبا 36 ہزار افراد شرکت کریں گے۔

اسے دیکھنے کے لیے لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے۔بوسٹن دھماکوں کے سبب برطانیہمیں آج ہونے والی میراتھون کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔