امریکی سینیٹ سے 1.9 ٹریلین ڈالر کا کورونا پیکج منظور

US Senate

US Senate

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے ایوان بالا نے کورونا سے متعلق معاشی مشکلات سے نمٹنے کے لیے صدر جو بائیڈن کے مجوزہ ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

ریپبلکن اراکین سینیٹ نے 1.9 ٹریلین ڈالر کے اس پیکج کی بھرپور مخالفت کی۔

صدر جو بائیڈن نے بل کی منظوری کو عوام سے اپنے وعدے پورے کرنے کی سمت ایک بڑا قدم قرار دیا۔

اس پیکج کے تحت بیشتر امریکی شہریوں کو ایک مرتبہ 1,400 ڈالر کی امداد دی جائے گی جبکہ بیروزگار ہو جانے والوں کو ستمبر تک 300 ڈالر فی ہفتہ رقم مہیا کی جائے گی۔