وائٹ ہاس میں ایسٹر پر صدر اوباما بچوں میں گھل مل گئے

President Obama

President Obama

واشنگٹن(جیوڈیسک)وائٹ ہاس میں ایسٹر ایگ رول کے دوران صدر اوباما بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔امریکی صدر اور انکی فیملی نے ایسٹر کے سالانہ تہوار کا افتتاح کیا جس کے بعد وہ بچوں کے مقابلوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

اوباما مقابلوں کے دوران نہ صرف روٹھے بچوں کو مناتے رہے بلکہ روتے منچلوں کو چپ بھی کرایا۔باراک اوباما نے بچوں کی شہرہ آفاق کتاب چکا چکا بوم بوم سے کہانی بھی سنائی،رواں سال ایسٹر تہوار میں امریکا کی پچاس ریاستوں سے آئے تیس ہزار سے زائد افراد شریک ہیں۔