وہائٹ ہاوس کے قریب مسلح شخص گرفتار، پستول اور 2 چاقو برآمد

White House

White House

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے قریبی پارک سے ایک شخص کو گرفتار کر کے پستول اور 2 چاقو برآمد کر لیے گئے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے مشتبہ شخص کو وائٹ ہاوس کے قریبی پارک سے ممنوعہ اسلحے سمیت حراست میں لیا گیا۔

اس کے قبضے سے ایک پستول اور 2 چاقو ملے ہیں جس پر اسلحہ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جائے گا۔ سیکرٹ سروس کے ترجمان برین لیرے کے مطابق مشتبہ شخص کو Lafayette پارک میں اس وقت پکڑ ا گیا جب وہ صدارتی رہائش گاہ کے شمالی حصے کی طرف تھا۔ ملزم کی شناخت کرسٹوفر برگس کے نام سے ہوئی ہے جسے واشنگٹن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔