’’خواتین کا ملکی ترقی میں کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

Women Seminars

Women Seminars

فیصل آباد (جیوڈیسک) پاکستان ہماری پہچان وآن ہے اس کی سلامتی پر کبھی آنچ نہیں آنے دینگے۔ وطن عزیز کے دشمنوں کے مذموم عزائم قومی یکجہتی کے ساتھ ناکام بنائیں گے۔ یہ بات رکن قومی اسمبلی بیگم خالدہ منصور نے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں’’خواتین کا ملکی ترقی میں کردار‘‘ کے موضوع پر نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ای ڈی اوکمیونٹی ڈویلپمنٹ آصف تارڑ،ریذیڈنٹ ڈائریکٹر طارق جاوید ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔خالدہ منصور نے شہداء تحریک پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ جس جذبے سے پاکستان حاصل کیا گیا تھا وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں

اسی جذبے کو پروان چڑھاتے ہوئے اسے ترقی وخوشحالی سے ہمکنار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے خواتین کی صلاحیتوں کے اعتراف میں متعدد پیکجز متعارف کرائے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ سیمینار کے دوران طالبات نے ملی نغمے بھی پیش کئے۔