19 سال اور زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلیے رجسٹریشن کل سے شروع ہو گی

Vaccination

Vaccination

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں 19 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہےکہ کورونا ویکسین کے لیے ماہرین صحت کی منظور کردہ آبادی کےلیے رجسٹریشن کل سے ہو گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 30 سال اور اس سے زائدکی عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کیا تھا۔

ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگنےکا سلسلہ جاری ہے اور اب 19 سال کی عمر کے افراد کی رجسٹریشن بھی شروع کر دی گئی ہے۔