پشاور میں شدت پسندوں کی فائرنگ ، ایف سی اہلکار شہید

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے باڑہ شیخان میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید ہوگیا۔ فائرنگ کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

ایف سی کا خیبرایجنسی سے ملحقہ باڑہ شیخان میں سرچ آپریشن جاری تھا کہشدت پسندوں نے اچانک فائرنگ کردی جس سے محمد ایاز شہید ہوگیا۔ایف سی کی جوابی فائرنگ میں ایک شدت پسند بھی مارا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران کچھ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔