لاہور(جیوڈیسک)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے آج سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو چھ دن کی مہلت دی ہے کہ ان کے سروس سٹرکچر سمیت دیگر مطالبات مان لیے۔
سروسز ہسپتال لاہور میں رات گئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر، ڈاکٹر ناصر عباس سمیت وائے ڈے اے کے دیگرعہدیداروں نے ڈاکٹروں کی ہڑتال فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے سروس سٹرکچر سمیت گجرانوالہ میں ڈاکٹروں پر تشدد کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔
عامر عباس کا کہنا تھا کہ اگر چھ دن میں حکومت نے ان کیمطالبات نہ مانے تو پھر اس سے زیادہ شدید احتجاج ہو گا۔مستقبل کے لائحہ عمل کے لئے 6 جنوری کو لاہور میں جنرل کونسل کا اجلاس ہو گا۔