اسکواش کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، قمر زمان

Squash

Squash

پشاور : (جیو ڈیسک) اسکواش کے سابق برٹش اوپن چیمپئن قمر زمان نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں اسکواش کھیل کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان اسکواش فیڈریشن کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے جس کے بعد ان کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ پشاور میں بین الاقوامی اسکواش کو واپس لایا جائے۔ اس سلسلہ میں وہ فیڈریشن کے ساتھ مل کر انٹرنیشنل ایونٹ منعقد کریں گے۔قمر زمان کا کہنا تھا کہ صوبہ میں امن قائم ہو چکا ہے جس کے بعد بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں۔