انوکی پہلوان 5 دسمبر کو پشاور پہنچیں گے

Inoke Wrestler

Inoke Wrestler

بین الاقوامی شہرت رکھنے والے جاپانی پہلوان انوکی پانچ دسمبر کو پشاور پہنچیں گے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے کہا کہ پانچ دسمبر کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاپانی پہلوان انوکی کے نام سے سپورٹس فیسٹول کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مختلف ممالک سے 13 ریسلر شرکت کریں گے۔

پشاور سے چار کھلاڑی بھی ان مقابلوں میں شریک ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے اس بڑے ایونٹ کے لئے نیشنل گیمز کے برابر سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔