ایران نے سیارچے خلائی مدار میں پہنچانے کیلئے نیا خلائی مرکز تعمیر کر لیا

space station

space station

تہران : (جیو ڈیسک)ایران نے سیارچے خلائی مدار میں پہنچانے کیلئے نیا خلائی مرکز تعمیر کر لیا، یہ بات ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے مقامی سرکاری خبر رساں ادارے کو بتائی۔ مغرب پہلے ہی ایران کے متنازع ایٹمی پروگرام سے پریشان ہے، ایرانی وزیر دفاع کی جانب سے نئے خلائی مرکز کی تعمیر کے انکشاف کے بعد مغربی پریشانیاں دوگنی ہو جائیں گی ۔اس حوالے سے مغرب کا موقف ہے کہ ایران سیارچوں کو خلائی مدار تک پہنچانے والے راکٹوں کو بین البراعظمی وار ہیڈ کے طور پر بھی استعمال کر سکتا ہے۔ وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے مزید کہا کہ تعمیر ہونے والے نئے خلائی مرکز سے پہلا سیارچہ طلوع مدار کیلئے روانہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ سیمرغ نامی راکٹ سیارچہ لے کر خلائی سفر پر روانہ ہو گا۔