نیٹو فورسز نے 2 مغوی غیر ملکی خواتین کو بازیاب کرا لیا

NATO Forces

NATO Forces

کابل : (جیو ڈیسک)کابل نیٹو فورسز نے ہفتہ کی علی الصبح افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے پہاڑی علاقہ میں سنسی خیز آپریشن کے بعد دو مغوی غیر ملکی خواتین کو بازیاب کرا لیا۔ آپریشن کے دوران 5 اغوا کار ہلاک کر دیئے گئے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے آپریشن کو غیر معمولی جرتمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی آپریشن برطانوی فوجیوں نے کیا، ان کی بہادری اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ڈیوڈ کیمرون نے مزید کہا کہ اغوا کاروں کو جاننا چاہئے کہ اگر وہ برطانوی شہریوں کو یرغمال بنائیں گے تو ہم ان کی رہائی کیلئے تاوان ہر گز ادا نہیں کرتے اور قیدیوں کا تبادلہ بھی نہیں کرتے۔

اغوا کاروں کو وحشت ناک انجام کی توقع رکھنی چاہئے۔ نیٹو ترجمان نے بتایا کہ اغوا کاروں نے 22 مئی کو سوئس چیئرٹی کیلئے کام کرنے والے دو برطانوی خواتین کو تاوان کیلئے اغوا کیا تھا جنہیں بدخشاں میں دور دراز کے پہاڑی علاقہ میں رکھا گیا تھا۔