ایران کا 2 ہزار کلو میٹر تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

Iran ballistic missile

Iran ballistic missile

ایران : (جیو ڈیسک) ایران نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق شہاب تھری کا تجربہ انقلابی گارڈز کی صحرائے کاویر میں جاری جنگی مشقوں کے دوران کیا گیا۔

شہاب تھری دو ہزار کلومیڑ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تین روزہ مشقوں کے آخری روز بدھ کو بمبار ڈرونز بھی استعمال کئے جائیں گے۔