باغیوں کا فوجی مورچے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی

syria

syria

شام: (جیو ڈیسک) شام میں باغیوں نے فوج کے کئی اہم مورچے پر مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے، باغیوں کا کہنا ہے کہ صدر بشار الاسد کے محل کی جانب فضا میں ایک میزائیل بھی داغا گیا تاہم ایک فوجی نے جوابی کارروائی کے دوران اسے ناکام بنا دیا۔

باغیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے راستان میں بائیس ہمدوردوں کے ہمراہ فوجیوں کے ایک مورچے پر حملہ کر کے ایک مشین گن اور بیشمار گولیاں ملیں۔ باغیوں نے میزائلز ملنے کی تردید کی تاہم باغیوں کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے فوری طور پر بھاری نفری اور توپ خانے کی مدد سے انہیں اس مورچے سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔

باغیوں کے ایک رہنما عبداللہ بھابھو نے صدر بشار الاسد کو متنبہ کی کہ اگر انہوں نے صدارتی محل خالی نہیں کیا تو صدارتی محل میں راکٹ برسائے جائیں گے ۔