بغداد: کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک ،25 زخمی

iraq blast

iraq blast

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے۔ بغداد کے پولیس حکام کے مطابق دھماکا شہر کے شمال میں واقع قصبے خالص کے بازار کے پارکنگ ایریا میں گاڑی میں ہوا۔ زخمیوں کو بغداد کے مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ۔
امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے گذشتہ روز کے اچانک دورے کے بعد ہونے والے اس دھماکے پر سیکیورٹی حکام کی جانب سے تشویش ظاہر کی جارہی ہے۔