شام : باغی فوجیوں نے بے گھر شہریوں میں خوراک تقسیم کی

Syrian soldiers

Syrian soldiers

شام (جیوڈیسک) شام میں باغی فوجیوں نے بے گھر ہونے والے شہریوں میں خوراک تقسیم کی۔بارہ لاکھ شہریوں نے اپنے گھر چھوڑ کر مختلف مقامات پر پناہ لے رکھی ہے۔شام کے شمالی شہر ادلیب میں باغی فوجیوں نے بے گھر ہونے والے شہریوں میں خوراک تقسیم کی جو زیادہ تر پکی ہوئی روٹیوں پر مشتمل تھی۔

شام کی آزاد فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیاروں کی بمباری سے لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ جنھوں نے اسکولوں اور فارموں میں پناہ لے رکھی ہے۔ ایک لاکھ شامی ہمسایہ ممالک میں پناہ گزین ہیں۔