طنطاوی مستعفی ہو جائیں: محمد مرسی

Egyptian President Mohammed morsi

Egyptian President Mohammed morsi

محمد مرسی جن کا تعلق اخوان المسلین سے ہے ان کی جماعت اور مصری فوج کے تعلقات میں ابتدا سے ہی تنا رہا ہے۔
مصر کے صدر محمد مرصی نے مصر کے طاقتور فوجی سربراہ فیلڈ مارشل حسین طنطاوی کو ان کے عہدے سے ریٹائر کرنے کا حکم دیا ہے۔
صدارتی ترجمان نے اس فیصلے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔ صدارتی حکم نامے کے مطابق افواج کے چیف آف سٹاف عبد الفتاح السیسی بھی ریٹائر ہو رہے ہیں۔محمد مرسی جن کا تعلق اخوان المسلین سے ہے جون کے عام انتخابات میں صدر منتخب ہوئے تھے۔ اخوان المسلین اور مصری فوج کے تعلقات میں ابتدا سے ہی تنا رہا ہے۔یہ واضح نہیں ہے کے مصری صدر کے پاس فوجی سربراہ کو ریٹائر کرنے کا اختیار ہے یا نہیں اور کیا فیلڈ مارشل طنطاوی اس فیصلے کو قبول کریں گے یا نہیں۔

محمد مرسی کے صدر بننے سے پہلے فوج کی اعلی کونسل نے صدر کے کئی اختیارات ختم کر دیے تھے ان میں فوج سے متعلقہ اختیارات، ان کے سربراہان کا تقرر یا ان کے عہدے کی معیاد میں اضافہ شامل ہیں۔فوجی کونسل نے مصر کی پارلیمان کو بھی تحلیل کردیا تھا جس میں صدر مرسی کی پارٹی کی اکثریت ہے۔فیلڈ مارشل طنطاوی سابق صدر حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد مصر کے عبوری حکمران بن گئے تھے۔