منظور وسان نے مزید چھٹی کی درخواست جمع کرا دی

Manzoor Wassan

Manzoor Wassan

سندھ : (جیو ڈیسک) منظور وسان نے مزید چھٹی کی درخواست بھجوا دی ہے، جبکہ ان کے قریبی عزیز ایس ایس پی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

منظور وسان 25 اپریل کو ایک ماہ کی چھٹی پر بیرون ملک روانہ ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے مزید پندرہ روز کی چھٹی کی درخواست حکومت سندھ کو بھیج دی ہے۔ دوسری جانب منظور وسان کے قریبی عزیز ایس ایس پی ٹھٹھہ محمد علی وسان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی بھرتی کے لئے وزیرداخلہ کی جانب سے بھیجے جانے والے نام بھی فہرست سے نکال دیئے گئے ہیں۔