پاک چین تعاون خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

– لاہور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین تعاون دونوں ملکوں کے مفاد میں ہونے کے ساتھ خطے میں امن اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لاہور کے دورے پر آئے ہوئے کمیونسٹ پارٹی کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، بعد میں وفد سے ملاقات میں پاک چین تعلقات بالخصوص بجلی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف کا کہنا تھاکہ انہیں پاک چین تعلقات کی بہتری اور مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے رہنما لی چنگ چن کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا۔ ملاقات میں وزیر اعلی شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔