پولینڈ میں یورو فٹبال ٹورنمنٹ سے قبل حفاظتی مشقیں

poland football

poland football

پولینڈ : (جیو ڈیسک) پولینڈ میں یورو فٹبال ٹورنمنٹ دو ہزار بارہ کے آغاز سے قبل پولیس نے حفاظتی مشقیں کیں۔ پولینڈ کے شہر زیموسک میں پولیس نے فرضی طور پر اغوا کی جانے والی ٹرین کو اغوا کاروں سے چھڑانے کی مشق کی۔

جرمن اور اسپین کی پولیس نے پولش پولیس کو دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت فراہم کی ہے۔ ان مشقوں کا مقصد یورو فٹبال ٹورنمنٹ کے لئے کئے گئے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور فول پروف بنانا ہے۔