چودہ سالہ کاشف سمیت 5 پاکستانی حکام کے حوالے

Kashif

Kashif

واہگہ بارڈر(جیوڈیسک) ایک سال سے بھارتی جیل میں قید چودہ سالہ کاشف آج واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔پاک سر زمین پر کاشف کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقعے پر ماں بیٹے کے آنسو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔

بھارتی جیل میں بارہ ماہ قیدو بند کی صعوبتیں جھیلنے والا کاشف پیر حیات آباد کا رہائشی ہے جو ایک سال قبل قصور کے مدرسے سے بھاگ کر غلطی سے سرحد پار کرکے بھارت پہنچ گیا تھا،جہاں اس کو بھارتی حکام نے جیل میں ڈال دیا تھا کاشف نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی جیل میں اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا گیا اور تعلیم و ہنر سکھایا گیا۔

کاشف کے گھر اور محلے میں لوگ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے کاشف کے چچا غلام مصطفی نے بتایا کہ انکے بھتیجے کی واپسی کی خبر سے پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔