16-01-2013 اٹک کی حبریں

وزیرداخلی کی انوکھی مثق، لانگ مارچ اسلام آباد میں  اٹک میں دو روز موبائل فون سروس بند
اٹک (جی پی آئی)وزیر داخلہ کی انو کھی منتق اسلا م آ باد میں لا نگ ما رچ اور اٹک میں دو رو ز سے مو با ئل فو ن بند شہریو ں کو شدید مشکلا ت کا سامنا وفا قی وزارت داخلہ کی نا کا م پا لیسیو ں اور عوام دشمن فیصلو ں کے سبب اٹک میں موبائل فون کی بندش دوسرے روز بھی جاری رہی، اورشہریوںاورکاروباری افراد کو اس ضمن میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا کہ ٹیلیفونک رابطے نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار مندا رہا،جبکہ بیوپاریوں کو بھی گوجرانوالہ لاہور اور دیگر شہروں سے اٹک کا وزٹ کرنے میں مشکلات درپیش ہوئیں، چیئر مین ہیو من رائٹس آ رگنا ئزیشن پا کستان ندیم رضا خان،جنرل سیکرٹری محمد فا روق خان ، ضلعی صدر انجمن تحفظ حقو ق عوام سید اسد عباس بخاری او ر دیگر شہریو ں نے اپنے الگ الگ بیا نا ت میں موبائل فون کی بلاوجہ بندش کو
انتہائی ظالمانہ اقدام قرار دیا اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزارت داخلہ و دیگر ذمہ دار اداروں کے غیر قانونی اقدام کا نوٹس لیں انہو ں نے وزیر دا خلہ رحمان ملک جن کے آ با ئو اجداد کا پیشہ حجام تھا کو خبر دار کیا ہے کہ وہ ملک بھر کے شہریو ں کو استرے کے دور میں مت داخل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
دو سر ی سا لا نہ محفل حمدو نعت 26 جنوری کو منعقد ہو گی
اٹک (جی پی آئی)دو سر ی سا لا نہ محفل حمدو نعت مو رخہ 26جنوری برو ز ہفتہ دن ایک بجے نز د کیملپور فلو ر ملز ڈھو ک فتح اٹک شہر میں منعقد ہو رہی ہے جس میں تر جما ن اہلسنت حضر ت مو لا نا اکرام اللہ مجدد ی خصو صی خطا ب فر ما ئیں گے اور ثنا خوان مصطفی قاری صفی اللہ بٹ ،غلا م اللہ عثما نی ،حا فظ محمد رضوان سر کار دو عا لم ۖ کی شان میں ہد یہ عقیدت پیش کر یں گے ان خیا لا ت کااظہار تحصیل صدر اہلسنت والجما عت اٹک عبدالواجد فا روقی ،تحصیل سیکر ٹری اطلا عت اہلسنت والجما عت اٹک عبد اللہ حیدری ،بھا ئی اسا مہ حیدری ،حا فظ محمد الیا س معا ویہ،حا فظ عبدالکبیر نے میڈ یا سے با ت چیت کر تے ہوئے ا نہو ںکہا کہ اس مو قع پر اہلسنت والجماعت کے کا ر کنا ن کی کثیر تعداد مو جو د تھی محفل نعت کی کا میا بی کیلئے کمیٹیا ں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
سید عظمت بخاری کو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، عبدالواحد فاروقی
اٹک (جی پی آئی)صدر ڈسٹر کٹ بار ایسو سی ایشن اٹک سید عظمت بخاری ایڈو و کیٹ کودوسری مر تبہ بھاری اکثر یت سے صدر با ر منتخب ہو نے پر صدر اہلسنت والجما عت تحصیل اٹک عبدالواجد فا روقی ،،مو لا نا شجا ع الد ین حیدر ی ،مو لانا محمد ریا ض ،مو لا نا محمد عثما ن ، حا فظ محمد رمضا ن ،اسا مہ حیدری ، عبد اللہ حیدری و مجلس
ملہ کے اراکین نے مبا رک باد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ 211ووٹ حا صل کر کے پرا چہ گرو پ کے ا مید وار سید عااحمد سعید حیدر شاہ المعروف گو گا شاہ کو 160ووٹو ں کی لیڈ سے شکست دے کر ڈسٹرکٹ با ر اٹک کی 109سالہ تا ریخ میں ریکار ڈ قا ئم کیا ہے جو قا بل فخر کا میا بی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں صدر بازار اٹک کینٹ سے 3 فروری کو جلوس نکالا جائے گا
اٹک (جی پی آئی)جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں صدر با زار اٹک کینٹ سے 3فروری برو ز اتوار صبح 9بجے زیا رت حضرت بابا فیض اللہ رحمتہ اللہ علیہ سے جلو س زیر صدارت ملک محمد صدیق صدر مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کینٹ زیر سرپرستی شیخ الحدیث صاحبزادہ پیر مفتی محمد خان رضوی سرپرست اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کینٹ نکا لا جا ئے گا جلو س کی افتتا حی تقریب کے مہما ن خصو صی چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار شیخ آ فتا ب احمد ایم این اے ہو ں گے جبکہ جلو س کے دیگر مہما نا ن گرا می میں صا حبزادہ ابو الوفا پیر حافظ خان محمد خان حیدر چشتی لنگر شریف ، صدر مرکزی سیرت کمیٹی اٹک حاجی محمد الماس ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر عرفان احمد قادری شا مل ہو ں گے جلو س کی قیا دت خان غلام خان بنگش ،محمد فاضل ایڈو وکیٹ اور دیگر معززین علا قہ کریں گے جلو س میں علاقے کی درجنو ں میلاد پا رٹیا ں شرکت کریں گی ،مرکزی سیرت کمیٹی صدر اٹک کینٹ کے عہدیداران نے احباب سے اس با برکت تقریب میں شرکت کی استدعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔