ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ 15 ہزار ڈالر میں بیچی گئی : سینئراینکر محمد مالک کی رپورٹ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کس طرح الجزیرہ ٹی وی کو ملی اس کا دنیا نیوز نے پتا چلا لیا ہے۔ کے سینئر اینکر محمد مالک نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ وزیر اعظم کے ایک افسر نے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ بیچنے کے لیے پہلے واشنگٹن پوسٹ سے رابطہ کیا۔

ان سے معاملات طے نہ ہونے پر نیویارک ٹائم کو پیشکش کی گئی لیکن ان سے بھی معلومات طے نہ ہوسکے۔ اس کے بعد مذکورہ سرکاری اہلکار نے 15 ہزار ڈالر میں یہ رپورٹ الجزیرہ ٹی وی کو بیچ دی۔ محمد مالک نے مزید کہا کہ ہم آئندہ 48 گھنٹے کے دوران مذکورہ اہلکار کا نام بھی عوام کے سامنے لائیں گے۔