اٹلانٹا : پولیس سے بد تمیزی، ریس ودر سپون شوہر سمیت گرفتار

Atlanta

Atlanta

ہالی ووڈ(جیوڈیسک) اداکارہ ریس ودرسپون اور انکے شوہر کو بد تمیزی کرنے پر پولیس نے پکڑ لیا، اداکارہ نے معذرت کر لی ہے۔ایک میگزین کے مطابق واقعہ جمعہ کی رات کو پیش آیا۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ودرسپون اور انکے شوہر جیمز ٹوتھ کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر اٹلانٹا پولیس نے روکا تو انہوں نے بدتمیزی کی۔

گاڑی ٹوتھ چلا رہے تھے۔ جب پولیس نے انہیں گرفتار کیا تو اداکارہ نے پولیس پر رعب جمانا چاہا لیکن پولیس نے انکی ایک نہ سنی اور تھانے لے گئی۔ جب نشہ ہرن ہوا تو انہوں نے پولیس سے معذرت کی جس پر انہیں رہا کر دیا گیا۔