شہریوں کی حفاظت میں ناکامی کا غم، فرانس میں پولیس کمشنر کی خود کشی

Helric Fredou

Helric Fredou

پیرس (جیوڈیسک) شہریوں کی حفاظت میں ناکامی کے غم میں فرانسیسی پولیس کمشنر نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ 45 سالہ ہیلرک فریڈو نے وسطی فرانس کے شہر لیموجِز میں واقع اپنے دفتر میں سرکاری پستول کے ذریعے خودکشی کرلی۔

خودکشی سے قبل اس نے دہشت گردی میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کے لواحقین سے ملاقات کی تھی۔اس کے قریبی ساتھیوں کے مطابق ہیلرک پیرس میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد سے دلبرداشتہ تھا اور کام کی زیادتی اور ڈپریشن کا شکار تھا۔

فرانسیسی پولیس کے مطابق انہیں دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے چھ مفرور افراد کی بھی تلاش ہے جو پیرس میں ہونے والے حملوں میں ملوث تھے، ان میں ایک شخص اس گاڑی کو چلاتے ہوئے پایا گیا ہے جو مارے جانے والے دہشت گردوں میں سے ایک کی بیوہ کے نام ہے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ وہ خاتون شاید اس وقت شام میں ہے۔

پولیس سرگرمی سے اس گاڑی کو بھی تلاش کررہی ہے۔علاوی ازیں فرانسیسی حکومت نے ملک بھر کے حساس مقامات پر 10 ہزار فوجی تعینات کیے ہیں۔