ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد

Used vehicle crime

Used vehicle crime

لاڑکان (جیوڈیسک) حساس اداروں کی جانب سے ملنے والی اطلاع پر لاڑکانہ پولیس نے پرانے بس اسٹینڈ کے علاقے میں ایک بند گیرج میں وائٹ کلر کی ایک گاڑی برآمد کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی ڈاکٹر خالد سومرو قتل کی واردات میں استعمال ہوئی ہے۔ گاڑی کو گیرج میں رنگ کرنے کے لیے لایا گیا تھا جبکہ گاڑی پر کوئی بھی نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی۔

پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے گاڑی کو ایس ایس پی ہاؤس منتقل کر دیا ہے جبکہ گیرج کے مالک کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔