مصر : امریکی نائب وزیرخارجہ کی عبوری صدرسے ملاقات

Egypt

Egypt

امریکی (جیوڈیسک) نائب وزیر خارجہ ولیم برنز نے مصر کے عبوری صدر عدلی منصور سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماں نے سیاسی بحران کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر خارجہ برنز کے ہمراہ یورپی یونین کے سفیر برناڈینو لیون اور مصر میں تعینات امریکی سفیر این پیٹرسن بھی موجود تھے۔

امریکی صدر براک اوباما تین جولائی کو محمد مرسی کی معزولی سے پیدا ہونے والے بحران کا سیاسی حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے سینیٹروں لینسی گراہم اور جان مکین کو بھی مصر بھیجا۔ سینیٹر گراہم نے فوجی حکمرانوں پر جلد از جلد انتخاب کروانے کے لئے زور دیا۔