گھوٹکی پولیس کا چھاپہ، ریلوے ٹریک کے نٹ بولٹ چوری کرنے والا گروہ گرفتار

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی کے قریب مہیسرو ریلوے ٹریک پر پولیس نے چھاپہ مارکر ریلوے ٹریک کینٹ بولٹ چوری کرنیوالے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گھوٹکی پولیس نے ریلوے ٹریک کی پٹریوں کے نٹ بولٹ کھول کرفروخت کرنے والے چوروں کے گروہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے چوری کیاگیا۔

سامان بھی برآمد کیاگیاہے۔ پولیس نے ریلوے آفیسر کی مدعیت میں چاروں چوروں حاکم بھٹو، عاشق بھٹو ،جمیل الرحمان اور جمال دین پر بی سیکشن تھانہ گھوٹکی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان لوہے کے نٹ بولٹ چوری کرکے پٹریوں کوکمزورکررہے تھے، جس کی وجہ سے ٹرینوں کوحادثات پیش آنے اورمسافروں کی جانوں کوخطرات بڑھ گئے تھے۔ ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔