حسن روحانی نے ایرانی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Tehran

Tehran

تہران (جیوڈیسک) ایرانی نومنتخب صدر حسن روحانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب پاکستان کی نمائندگی صدر آصف علی زرداری نے کی۔ حسن روحانی ایران کے ساتویں منتخب صدر ہیں۔ انھوں نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کی جگہ لی ہے۔ 64 سالہ حسن روحانی ایران کے سابقہ چیف جوہری مذاکرات کار ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں 11 ملکوں کے صدور اور 2 وزرائے اعظم شریک ہوئے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے حسن روحانی کا کہنا تھا کہ وہ حلف کے مطابق آئین کے محافظ رہیں گے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعیلمات کے پابند رہیں گے۔