جہلم : ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،دو بھائیوں سمیت 3 جاں بحق

Jhelum

Jhelum

جہلم(جیوڈیسک)جہلم میں2 بھائیوں سمیت 3 موٹر سائیکل سوار ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈپر کالا گوجراں کے قریب ٹرک کی ٹکر سے تین موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جو میٹرک کا پرچہ دینے جا رہے تھے۔ واقعہ کے بعدٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ جاں بحق ہونیوالے تینوں جوانوں کی نعشیں ڈسٹرک اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔