کراچی میں گلشن حدید لنک روڈ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

Dead Bodies

Dead Bodies

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ کی جھاڑیوں سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید کے لنک روڈ کی جھاڑیوں سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

تمام افراد شلوار قمیض میں ملبوس ہیں تاہم ان کے پاس سے کوئی دستاویزات نہ ملنے کے باعث کسی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے چاروں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جس کے بعد انہیں ایدھی سرد خانے منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رات 12 بچے سے لے کر اب تک کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ایک خاتون سمیت 7 افراد مارے جا چکے ہیں تاہم کسی کی شناخت نہیں ہو سکی۔