کراچی : پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آریشن، متعدد افراد زیر حراست

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع رابعہ سٹی اپارٹمنٹس میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز نے بھی کالی پہاڑی اور قصبہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔

رابعہ سٹی اپارٹمنٹس میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن میں اسپیشل پروٹیکشن گروپس اور خواتین اہل کاروں سمیت 300 پولیس اہل کاروں نے حصہ لیا۔

آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا تھا۔ پولیس نے بعض فلیٹوں پر چھاپے مارے تاہم کوئی بڑی کامیابی نہیں ملی اور نہ ہی کوئی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس نے سات افراد کو حراست میں لے لیا۔

اس سے پہلے رینجرز نے خفیہ اطلاع پر قصبہ کالونی اور کالی پہاڑی کے علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔