ماہرہ خان نے اومی کرون سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا

 Mahira Khan

Mahira Khan

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنا ہیئر اسٹائل بدل کر مداحوں کو سرپرائز دے ڈالا۔

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے لُک کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘وہ ’اومیکرون‘سے صحت یاب ہو چکی ہیں، ہیئر اسٹائل اور انداز تبدیل کر کے اچھا محسوس کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ’ جب میں بال کٹواکر گھر آئی تو میری ماں حیران ہو گئیں’۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کچھ دنوں قبل کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا شکار ہو گئیں تھیں۔