نصر اللہ خان گورائیہ کی جانب سے کالم نگار ہارون الرشید پر دس کروڑ ہر جانے کا دعویٰ

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سابق ناظم اعلیٰ نصر اللہ خان گورائیہ نے معروف کالم نگار ہارون رشید پر دس کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں عمران خان پر کئے جانے والے تشدد کے حوالے سے ہارون رشید نے اسلامی جمعیت طلبہ کے اس وقت کے ناظم اعلیٰ نصر اللہ خان گورائیہ پر اپنے کالموں میں متعدد پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اس وقت کی پنجاب حکومت سے رقم لے کر عمران خان پر تشدد کروایا، اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ہر بار اس بات کی سختی سے تردید کی جاتی رہی ہے۔