پیرس میں فرض کی ادائیگی میں جان دینے والا مسلمان پولیس اہلکار احمد فرانس میں ہیرو کی حیثیت اختیار کر گیا

Paris Shooting

Paris Shooting

پیرس (راجہ ثاقب) پیرس میں میگزین حملہ کے دوران فرض کی ادائیگی میں جان دینے والا مسلمان پولیس اہلکار احمد فرانس میں ہیرو کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ میگزین پر حملے میں مارے گئے افراد میں 42سال کا پولیس اہلکار احمد میرابت بھی تھا۔

حملہ آور نے احمد کے سر میں گولی ماری۔ احمد جاتے جاتے اسلام کے خلاف نفرت بڑھانے کی سازش کو ناکام بنا گیا، فرانس میں ہزاروں لوگوں نے ریلی نکالی اور احمد مرابت کی فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کیا۔