پشاور پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ والی سیکڑوں موٹر سائیکلیں پکڑ لیں

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ٹارگٹ کلنگ اور پولیو مہم کے باعث بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے۔ سینکڑوں موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کر دی گئیں۔

پشاور میں جاری پولیو مہم کی ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات روکنے کیلئے پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا ہے۔ اب تک پشاور کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں موٹر سائیکلیں پکڑ کر تھانوں اور چوکیوں میں بند کردی گئی ہیں۔ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔