صدر سردار یعقوب عید الفطر اپنے آبائی گاؤں علی سوجل میں منائیں گے ‘نماز عید کے بعدمقامی لوگوں سے عید ملیں گے

اسلام آباد: صدر آزاد جموںوکشمیر سردار محمد یعقوب خان عید الفطر اپنے آبائی گاؤں علی سوجل میں منائیں گے وہ نماز عید مقامی عید گاہ میں ادا کرنے کے بعد اپنے عوام سے عید ملیں گے۔ عید کے روز علی سوجل میں صدر ہاؤس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے رہیں گے۔

علی سوجل کے گرد و نواح علاقوں باغ عباسپور ،ہجیرہ سے بھی لوگ صدر آزاد کشمیر کو عید ملنے علی سوجل آئیں گے۔ اس روز تمام لوگوں کیلئے طعام کا بندوبست ہو گا۔ عید کے دوسرے روز صدر آزاد کشمیر مختلف مقامات پر لوگوں سے عید ملیں گے عید کے تیسرے روز وہ راولپنڈی آئیں گے اور اپنی رہائش گاہ جبوتہ ہاؤس میں عوام سے عید ملیں گے۔