صدر زرداری نے الیکشن اپلیٹ ٹریبونل قائم کرنے کی منظوری دیدی

Zardari

Zardari

پشاور (جیوڈیسک)صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرالیکشن اپلیٹ ٹریبونل قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل آئندہ عام انتخابات سے متعلق جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی کے منظوریا مسترد ہونے کے حوالے سے دائرکی جانیوالی اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

صدرمملکت نے جن الیکشن ٹریبونلز کی منظوری دی ہے ان میں پشاور ہائی کورٹ کے ایک ٹریبونل کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کے تین ٹربیونل شامل ہیں۔ صدر مملکت نے ٹربیونل قائم کرنے کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔