عزت کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت ہو رہا ہوں، صدر زرداری

President Zardari

President Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدرآصف علی زراری نے کہاہے کہعزت کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت ہورہا ہوں، 64 سال کی تاریخ میں کسی صدر نے عزت کے ساتھ اپنی مدت پوری نہیں کی، آج مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے، نواز شریف کی حکومت کی حمایت کریں گے اور معاشی چینلجز اور دہشت گردی کی خلاف حکومت کی مدد کریں گے۔ صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جب میں نے کہا تھاکہ تاریخ بنانے نکلے ہیں۔

ہیڈلائنز نہیں، لوگ میری بات سمجھ نہ سکے،ہم پر جو تنقید ہوتی رہی دوسروں کو اس سے سیکھنا چاہیے، سیاستدان عوامی نمائندے ہیں، ان پر تنقید عوام کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین بہترین دوست ہے، پالیسیوں کے تسلسل کیلیے میاں صاحب کو چینی وزیراعظم سے ملوایا، بے نظیر بھٹو بھی آج اتفاق کریں گی کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، صدر زرداری نے کہاکہ تحفظات کے باوجود انتخابی نتائج تسلیم کیے۔ صدر آصف زرداری نے کہاکہ ملک میں 25 سے 30 ایگزیکٹوز آئے، اگر ایک گھر میں اتنے باورچی بھی تبدیل ہوں تو گھر میں کھانا بھی صحیح نہیں بنتا۔