ریاست سیکورٹی نہیں دے سکتی تو فورس بنانے کی اجازت دے : حاجی عدیل

Haji Adeel

Haji Adeel

پشاور(جیوڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر حاجی عدیل کا کہنا ہے کہ نگران حکومت ، سیکورٹی فورسز اور ایجنسیاں اگر سیاسی جماعتوں کو سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتیں تو انہیں اپنی فورس بنانے کی اجازت دی جائے۔

پشاور میں جیونیوز کے نمائندے آفتاب احمد سے گفتگو میں حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور طالبان خود تسلیم کرتے ہیں کہ اے ین پی کو نشانہ بنانے کے لئے خودکش بمبار بھیجے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی جماعتوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے جبکہ ہمیں الیکشن کے لئے میدان نہیں دیا جارہا۔ ان کا کہنا تھاکہ آئندہ انتخابات میں مخصوص فکر کے لوگوں کو آگے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔