fbpx

سنی دیول نے کرتارپور کو اپنا گھر قرار دے دیا

Sunny Deol

Sunny Deol

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے کرتارپور کو اپنا گھر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں جاؤں گا تو کون جائے گا۔

معروف بالی ووڈ اداکار و بی جے پی رہنما سنی دیول کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آج پاکستان آرہے ہیں۔ ان کی کرتارپور آمد کی تصدیق گزشتہ روز بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول نے کرتارپور آمد کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’’اگر میں نہیں جاؤ گا تو کون جائے گا، میں ضرور جاؤں گا، وہ میرا علاقہ اور میرا گھر ہے۔‘‘

واضح رہے کہ اداکار و سیاستدان سنی دیول کا تعلق بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور سے ہے اور سنی دیول نے بی جے پی کے پلیٹ فارم سے ضلع گوردار پور سے ہی بھارتی الیکشن میں حصہ لیا تھا۔