بیگم نصرت بھٹو کی میت سکھر ایئرپورٹ پہنچ گئی

بیگم نصرت بھٹو کی میت سکھر ایئرپورٹ پہنچ گئی

بیگم نصرت بھٹو کی میت دبئی ایئر پورٹ سے سکھر پہنچ گئی ہے جہاں سے اسے گڑھی خدا بخش لے جایا جائیگا۔ میت خصوصی طیارے کے ذریعے سکھر پہنچی جبکہ صدر زرداری، بلاول بھٹو، صنم بھٹو میت کے ہمراہ ایک الگ طیارے سے سکھر پہنچے۔ نصرت بھٹو کی نماز جنازہ آج شام ادا کی جائے […]

.....................................................

طالبان ہر جگہ موجود ہیں گڑھی خدابخش بھی آ سکتے ہیں۔ منظور

طالبان ہر جگہ موجود ہیں گڑھی خدابخش بھی آ سکتے ہیں۔ منظور

وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کا انتقال پیپلز پارٹی کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ تمام کارکنوں کو بیگم بھٹو کا دیدارکرایا جائے گا۔ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں تاہم ایک سوال پر ان کا کہنا […]

.....................................................

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی آج کراچی پہنچ رہے ہیں

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی آج کراچی پہنچ رہے ہیں

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔ وزیر اعظم گیلانی کراچی میں حکومت سندھ کے زیراہتمام ہونے والی عالمی کول کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد صوبے میں ایک سو پچاسی بلین ٹن کوئلے کے ذخائر کے استعمال کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

.....................................................

کراچی کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔ رحمان ملک

کراچی کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔ رحمان ملک

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا کو مورد الزام ٹھراتے ہوئے کہا کہ میڈیا ان کے منہ میں سوال نہ ڈالے۔ اکثر میری پیشی وزیراعظم کے سامنے میڈیا کی وجہ سے ہوتی ھے۔ سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے رحمان ملک کا […]

.....................................................

رحمان ملک مجھے قتل کرانا چاہتے ہیں۔ ذوالفقار مرزا

رحمان ملک مجھے قتل کرانا چاہتے ہیں۔ ذوالفقار مرزا

کراچی : سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے الزام لگایا ہے رحمان ملک انہیں قتل کرانا چاہتے ہیں۔ اس کی اطلاع انہیں ایوان صدر میں ان کے پینتالیس سال پرانے دوست نے دی۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ان کا قصور یہ ہے وہ پاکستان بچانا چاہتے ہیں اور رحمان ملک پاکستان توڑنے […]

.....................................................

مظہرالحق جیسے مفاد پرست سندھ کا سودا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مرزا

مظہرالحق جیسے مفاد پرست سندھ کا سودا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مرزا

سابق وزیر داخلہ سندھ و رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ پیر مظہرالحق جیسے مفاد پرست اور لالچی وزارت اعلی کی خواہش میں سندھ کے مفاد عزت اور غیرت کا سودا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ حسنین مرزا فارم ہاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے عہدیداروں اور ٹنڈو باگو کی صوبائی حلقے […]

.....................................................

سندھ اور پنجاب حکومت میں شراب کے کوٹہ پر تنازعہ

سندھ اور پنجاب حکومت میں شراب کے کوٹہ پر تنازعہ

سندھ حکومت میں شراب کے کوٹہ کی کمی کرنے پر پنجاب حکومت میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سندھ کی شراب کا کوٹہ کم کردیا ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ میں جعلی شراب کی فروخت بڑھ رہی ہے۔ اس حوالے سے سندھ حکومت نے پنجاب حکوت […]

.....................................................

لینڈ مافیا کا سرغنہ بلاول ہاؤس میں ہے اسکا برا حشر کرونگا۔ مرزا

لینڈ مافیا کا سرغنہ بلاول ہاؤس میں ہے اسکا برا حشر کرونگا۔ مرزا

سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ سندھ کے وزیر اعلی بے بس جبکہ گورنر ٹھگ ہیں، بلاول ہاس میں بھی لینڈ مافیا کا ایک سرغنہ بھی موجود ہے،جبکہ کئی وزرا بدعنوانی کے ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدین میں جلسہ عام سے خطاب میں کیا۔انکا […]

.....................................................

بینظیر کے قتل کی سازش کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ ذوالفقار مرزا

بینظیر کے قتل کی سازش کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ ذوالفقار مرزا

کراچی : سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے خط میں جن لوگوں پر قتل کی سازش میں شریک ہونے کا الزام لگایا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقارمرزا نے کہا کہ سانحہ کارساز سے پہلے […]

.....................................................

سندھ ہائی کورٹ نے بارہ مئی واقعے کے متعلق پٹیشن بحال کر دی

سندھ ہائی کورٹ نے بارہ مئی واقعے کے متعلق پٹیشن بحال کر دی

سندھ ہائی کورٹ نے 12مئی سے متعلق سماجی کارکن اقبال کاظمی کی پٹیشن بحال کر تے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس مشیر عالم اور جسٹس احمد علی شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ مدعی ایڈووکیٹ اقبال کاظمی نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ […]

.....................................................

کراچی: سی این جی اسٹیشن آج دو پہر بارہ بجے سے کل تک بند

کراچی: سی این جی اسٹیشن آج دو پہر بارہ بجے سے کل تک بند

کراچی سمیت اندرون سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشن آج دو پہر بارہ بجے سے لے کر کل دوپہر تک بند ہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ زمزمہ گیس فیلڈ کی سالانہ دیکھ بھال کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا یہ فیصلہ سی […]

.....................................................

تیسری قوت آئی تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔ شرجیل میمن

تیسری قوت آئی تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔ شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک سے تیسری قوت کو فائدہ پہنچا تو ذمہ دار نواز شریف ہونگے۔ سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی سیاست ماضی کا حصہ بن چکی ہے اگر نواز لیگ کو دیدار حسین […]

.....................................................

شریف برادران کی سیاست ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔ شرجیل میمن

شریف برادران کی سیاست ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔ شرجیل میمن

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک سے تیسری قوت کو فائدہ پہنچا تو ذمہ دار نواز شریف ہونگے ۔ سندھ سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے والے جان لیں کہ پیپلزپارٹی کے […]

.....................................................

سندھ، بلوچستان: سی این جی اسٹیشنز رات 12بجے سے 2دن کیلئے بند

سندھ، بلوچستان: سی این جی اسٹیشنز رات 12بجے سے 2دن کیلئے بند

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے چھ سو سے زائد سی این جی اسٹیشنز کوآج رات بارہ بجے سے دو دن کیلئے بند کردیا جا ئیگا۔ زمزمہ گیس فیلڈ سالانہ مرمت کے لیے بند ہے جس کی وجہ سے ایس ایس جی سی کو گیس کی کمی کا سامنا ہے ۔سی این جی ایسوسی ایشن […]

.....................................................

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے

بلدیاتی نظام اور ذوالفقار مرزا کے معاملے پر پیپلز پارٹی سندھ میں شدید اختلاف رائے کے بعد پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج وزیراعلی ہاس میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت پیر مظہر الحق کریں گے، پارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کو اجلاس میں لازمی طور پر شرکت […]

.....................................................

کراچی: رینجرز و پولیس کو ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

کراچی: رینجرز و پولیس کو ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیراعلی قائم علی شاہ نے کراچی میں قیام امن کے لیے رینجرز اور پولیس کو ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں شہر میں امن وامان کی صورتحال […]

.....................................................

ایسا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں جس سے عوام کے مسائل حل ہوں۔ سبزواری

ایسا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں جس سے عوام کے مسائل حل ہوں۔ سبزواری

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر فیصل سبزواری نے کہاہے کہ ایم کیوایم ایسا بلدیاتی نظام چاہتی ہے جس سے عوام کے مسائل حل ہوں۔  اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ کے باشندوں کی فلاح کیلئے ایسا بلدیاتی نظام حکومت چاہتی ہے جو […]

.....................................................

کپاس کی قیت میں 100 روپے فی من اضافہ

کپاس کی قیت میں 100 روپے فی من اضافہ

کپاس کی قیت میں سو روپے فی من اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کاٹن جننگ ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق کے مطابق اس اضافہ کے بعد پنجاب میں فی من کپاس چھ ہزار چھ سو روپے میں اور سندھ میں فی من کپاس چھ ہزار پانچ سو روپے میں دستیاب ہو گی۔ قیمتوں میں اضافے […]

.....................................................

کوئی ایم پی اے پارٹی پالیسی کیخلاف نہیں جائیگا۔ مظہر الحق

کوئی ایم پی اے پارٹی پالیسی کیخلاف نہیں جائیگا۔ مظہر الحق

پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ایک بھی ایم پی اے پارٹی پالیسی کے خلاف نہیں جائیگا سندھ میں بلدیاتی نظا م کے حوالے سے دو نوں فریقین مل کر سیاسی حل نکالے گے۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر مظہرالحق کا […]

.....................................................

پیپلز امن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا گیا

پیپلز امن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا گیا

پیپلز امن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے رات گئے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پیپلز امن کمیٹی کے جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے تھے جس کے بعد  پیپلز امن کمیٹی کو آرٹیکل 197 انسداد دہشت گردی ایکٹ […]

.....................................................

ذوالفقار مرزا کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ نثار کھوڑو

ذوالفقار مرزا کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ نثار کھوڑو

اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ تصدیق کے بعد ذوالفقار مرزا کا استعفی منظور کر لیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ ذوالفقار مرزا کی حیثیت اب سابق رکن صوبائی اسمبلی کی ہے۔ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر نثارکھوڑو نے تصدیق کی کہ ذوالفقارمرزا کا استعفی ان کے ہاتھ سے لکھا […]

.....................................................

کراچی: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 450 سے تجاوز

کراچی: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 450 سے تجاوز

کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار سو سے تجاوز کر گئی۔ مزید چوبیس مریض مختلف اسپتالوں میں داخل کرادئے گئے۔ پنجاب کے بعد صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں ڈینگی نے شدت اختیار کرلی ہے۔ کراچی کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مزید ستائیس افراد کو ڈینگی کے شبے میں […]

.....................................................

پیر پگارا کی حکومت سندھ سے علیحدگی کی دھمکی

پیر پگارا کی حکومت سندھ سے علیحدگی کی دھمکی

حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کا کہنا ہے کہ فنشکل لیگ سے ایک بھی وزارت وآپس لی گئی تو حکومت سندھ کو خدا حافظ کہہ دیں گے۔ یہ بات انہوں نے وزارتوں کے قلمدان واپس لئے جانے سے متعلق اجلاس سے خطاب کے بعد کہی۔

.....................................................

گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری احمد نواز سکھیرا فارغ

گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری احمد نواز سکھیرا فارغ

گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری احمد نوازسکھیرا کو فارغ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ طارق آفریدی نئے پی ایس او ہوں گے۔ گورنر ہاوس پنجاب میں سندھ کے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے چیئریٹی شو کیا جا رہا تھا اس دوران اچانک گورنر پنجاب نے ایک آرڈر جاری کیا کہ پرنسپل […]

.....................................................