پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں گورنر ہاؤس کے باہر آج صبح سے جاری رہنے والے دھرنے کے شرکا کو پولیس نے منتشر کر دیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جس سے مظاہرین منتشر ہو گئے۔
پولیس نے دھرنے کے شرکا کو منتشر کر کے میتیں اپنی تحویل میں لے لیں۔ میتوں کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا۔ بعد میں انتظامیہ نے میتیں پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کے حوالے کر دیں جو آج صبح ورثاء کے حوالے کریں گے۔