اے این پی نے صدر کے لیے رضا ربانی کی حمایت کردی

Raza Rabbani

Raza Rabbani

پشاور (جیوڈیسک) اے این پی نے صدارتی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار رضا ربانی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

اے این پی کے رہ نما حاجی عدیل نے بتایا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور خیبر پختوانخوا میں ان کے تمام نمائندے پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار رضا ربانی کوووٹ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کی حمایت کیلئے ابھی تک ان سے رابطہ نہیں کیا۔