بگٹی قتل کیس : مشرف کی حفاظتی ضمانت کا وقت ختم

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

بلوچستان (جیوڈیسک)اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی حفاظتی ضمانت کا وقت ختم ہو گیا۔ بلوچستان پولیس سابق صدر کو کسی بھی وقت گرفتار کر سکتی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو 20 اپریل تک حفاظتی ضمانت فراہم کی تھی۔

یہ وقت اب ختم ہو چکا ہے۔ تاہم بلوچستان پولیس کو ابھی ان کی گرفتاری کے احکامات نہیں ملے۔ وزارت داخلہ بلوچستان پیر کو وفاقی وزارت داخلہ کو اس بارے میں خط لکھے۔

گی اور پرویز مشرف کی ضمانت کے لئے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کے فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔