فیصل آباد: معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے دو نوجوان قتل

فیصل آباد: معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے دو نوجوان قتل

فیصل آباد (اصل میڈیا ڈیسک) فیصل آباد میں چند روز قبل ہونے والے جھگڑے کی رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو قتل کر دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق افسوسناک واقعہ چک جھمرہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں عظمت نامی ایک نوجوان دکاندار کا سہیل نامی شخص کے ساتھ جھگڑا […]

.....................................................

پاکستان میں جس کو غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے، مریم نواز

پاکستان میں جس کو غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے، مریم نواز

حویلی (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جس جس کو غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے. آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے اقوام متحدہ میں برہان وانی کا مقدمہ […]

.....................................................

ڈی جی خان: بس اور ٹرک میں تصادم، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی

ڈی جی خان: بس اور ٹرک میں تصادم، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی

راجن پور (اصل میڈیا ڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 25 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ سیالکوٹ سے راجن پور جانے والی بس ڈیرہ غازی خان میں جھوک یاروکے قریب تونسہ روڈ پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر نیئر عالم […]

.....................................................

کوہستان واقعہ: چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا

کوہستان واقعہ: چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا

کوہستان (اصل میڈیا ڈیسک) کوہستان میں چینی انجینئرز کی ہلاکت کے معاملے پر چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا۔ داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی کمپنی چائنا گیزوبا کی جانب سے حکومت پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 14 جولائی کو پیش آنے والے واقعے کے […]

.....................................................

پسنی کے قریب سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملہ، کیپٹن اور سپاہی شہید

پسنی کے قریب سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملہ، کیپٹن اور سپاہی شہید

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا کیپٹن اور سپاہی شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پسنی کے قریب سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق […]

.....................................................

نواز شریف کو قید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی، مریم نواز کا الزام

نواز شریف کو قید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی، مریم نواز کا الزام

مظفر آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو قید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی تھی۔ آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے کہا کہ آزاد کشمیرکے بیٹے نواز شریف کا سلام […]

.....................................................

اپرکوہستان میں دھماکا، ایف سی اہلکاروں اور غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

اپرکوہستان میں دھماکا، ایف سی اہلکاروں اور غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

اپر کوہستان (اصل میڈیا ڈیسک) داسو جانے والی گاڑی میں دھماکے سے ایف سی اہلکاروں اور غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عارف کے مطابق دھماکا برسین لیبر کیمپ سے داسو جانے والی گاڑی میں کیمپ کے قریب ہوا، دھماکے میں 39 افراد زخمی بھی ہوئے۔ محمد عارف کا […]

.....................................................

وہ وقت دور نہیں جب سب کو نواز شریف کی بیانیے پر چلنا ہو گا، مریم نواز

وہ وقت دور نہیں جب سب کو نواز شریف کی بیانیے پر چلنا ہو گا، مریم نواز

لیپہ (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب سب کو نواز شریف کی بیانیے پر چلنا ہوگا۔ لیپہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران عوام کا جذبہ بتارہا ہے کہ کشمیر میں پھر شیر آ رہا ہے، ووٹ چور یہاں پر […]

.....................................................

پیپلزپارٹی غلطی مان لے تو خیرمقدم کرینگے، فضل الرحمن

پیپلزپارٹی غلطی مان لے تو خیرمقدم کرینگے، فضل الرحمن

مانسہرہ (اصل میڈیا ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عوام پی ڈی ایم پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ اگر پی پی پی اپنی غلطی کا احساس کر لے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے، وہ مانسہرہ مدرسہ سراج العلوم میں تعزیتی ریفرنس کے بعد صحافیوں […]

.....................................................

کورونا: بلوچستان حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں

کورونا: بلوچستان حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 31 جولائی تک نئی پابندیاں عائد کر دیں جس کے تحت بازار اور کاروباری مراکز رات 10 بجے بند ہوجائیں گے جب کہ جمعہ کے روز لاک ڈاؤن ہو گا۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق این سی […]

.....................................................

پی پی رہنما ملک شاہان قاتلانہ حملے میں جاں بحق، بلاول کی مذمت

پی پی رہنما ملک شاہان قاتلانہ حملے میں جاں بحق، بلاول کی مذمت

اٹک (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ملک شاہان حاکمین اٹک میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اٹک میں ملک شاہان پر جنازے سے واپسی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گولی ان کے سر میں لگی۔ پولیس نے بتایا کہ ملک شاہان کو شدید […]

.....................................................

کوئٹہ: ہزار گنجی میں فورسز کا آپریشن، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: ہزار گنجی میں فورسز کا آپریشن، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا تو […]

.....................................................

سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

فیصل آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔ ذرائع کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی کی اہلیہ فاطمہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے پر انہیں نجی اسپتال منتقل کیا […]

.....................................................

بلوچستان میں اپوزیشن اراکین کا 14 روز سے جاری دھرنا ختم

بلوچستان میں اپوزیشن اراکین کا 14 روز سے جاری دھرنا ختم

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کا کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں 14 روز سے جاری دھرنا ختم ہو گیا۔ قائد حزب اختلاف بلوچستان اسبلی ملک سکندر نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن اراکین کے خلاف مقدمات واپس لے لیے جس پر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک […]

.....................................................

پی ڈی ایم کے خوف سے حکومت اور اس کے ترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ترجمان (ن) لیگ

پی ڈی ایم کے خوف سے حکومت اور اس کے ترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ترجمان (ن) لیگ

سوات (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے خوف سے حکومت اور اس کے ترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری سمیت دیگر بھٹکتی سیاسی روحیں سیاسی مخالفین کے خلاف گھٹیا بیانات دینے پر […]

.....................................................

پی ڈی ایم آج سوات میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پی ڈی ایم آج سوات میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

سوات (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) آج سوات میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ سوات کے گراسی گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ ن […]

.....................................................

پولیس نے اپوزیشن کو بجلی گھر تھانے میں پریس کانفرنس سے روک دیا

پولیس نے اپوزیشن کو بجلی گھر تھانے میں پریس کانفرنس سے روک دیا

بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) کوئٹہ میں پولیس نے اپوزیشن اراکین کو بجلی گھر تھانے میں پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا جب کہ میڈیا کو پولیس چیک پوسٹ سے تھانے تک لانے کی کوشش کے دوران پولیس اہلکاروں کی قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن اراکین اسمبلی اور میڈیا سے دھکم پیل ہوئی۔ کوئٹہ کے بجلی […]

.....................................................

پی کے میپ کا عثمان کاکڑ کی شہادت پر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

پی کے میپ کا عثمان کاکڑ کی شہادت پر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے عثمان خان کاکڑ کی شہادت پر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے اعلامیے کے مطابق احتجاجی تحریک کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع وعلاقوں میں احتجاجی مظاہروں اور جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ […]

.....................................................

بلوچستان اسمبلی ہنگامہ: پولیس نے اپوزیشن اراکین کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا

بلوچستان اسمبلی ہنگامہ: پولیس نے اپوزیشن اراکین کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا

بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ نے بلوچستان اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں تمام اپوزیشن ارکین کے نام عدم ثبوت کی بنا پر خارج کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ اسد ناصر کی جانب سے ڈی آئی جی کوئٹہ اطہر اکرم کو لکھے گئے مراسلے […]

.....................................................

بلوچستان: اپوزیشن اراکین گرفتاری دینے کیلئے 10 روز سے تھانے میں موجود

بلوچستان: اپوزیشن اراکین گرفتاری دینے کیلئے 10 روز سے تھانے میں موجود

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پچھلے 10 روز سے کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ گرمی اور مچھروں کی بہتات کے باوجود اپوزیشن ارکان اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں جن کا کہنا ہےکہ انہیں گر فتار کیا جائے یا پھر ان کے خلاف درج ایف آئی […]

.....................................................

’اپوزیشن اراکین کیخلاف مقدمہ واپس لینے کے عمل کا آغاز ہو گیا‘

’اپوزیشن اراکین کیخلاف مقدمہ واپس لینے کے عمل کا آغاز ہو گیا‘

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی رولنگ کے تحت اپوزیشن اراکین اسمبلی کیخلاف درج مقدمہ واپس لینے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن اراکین پر مقدمہ واپس لینے […]

.....................................................

بلوچستان میں دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید

بلوچستان میں دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی سرنگ سے واٹر باوزر کو ٹکرایا، دہشت گردوں نے ایم 8 پر واٹرباوزر کو نشانہ بنایا، حملے میں ایف سی […]

.....................................................

کوئٹہ؛ اپوزیشن سے حکومتی وفد کے مذاکرات، ڈیڈ لاک برقرار

کوئٹہ؛ اپوزیشن سے حکومتی وفد کے مذاکرات، ڈیڈ لاک برقرار

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) اپوزیشن کے 17 ارکان کا بجلی گھرتھانے میں پڑاؤ کا چھٹا روز جب کہ ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ وزیر داخلہ کی قیادت میں چھ رکنی حکومتی وفد کے مذاکرات ایف آئی آر واپس لینے کی یقین دہانی کرائی تاہم اپوزیشن ارکان نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا جس کے […]

.....................................................

اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن معذرت کرے: وزیراعلیٰ بلوچستان کا مطالبہ

اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن معذرت کرے: وزیراعلیٰ بلوچستان کا مطالبہ

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن رہنماؤں سے معذرت کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ اگر اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کو سنجیدگی سے نہیں لیا تو کل کوئی بھی گیٹ کود کر اندر […]

.....................................................