سڑسٹھ لیبارٹریز سیل، مالکان کیخلاف مقدمات درج

سڑسٹھ لیبارٹریز سیل، مالکان کیخلاف مقدمات درج

لاہور میں ڈینگی متاثرین کو لوٹنے والوں کے خلاف کریک ڈوان جاری ہے۔ سڑسٹھ لیبارٹریوں کو سیل کرکے مالکان کے خلاف مقدمات درج جبکہ متعدد دکاندار بھی گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس نے برانڈرتھ روڈ، نیلا گنبد، اچھرہ اور ماڈل ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں کریک ڈاون کیا اور ڈینگی کی ادویات اور اسپرے مشینیں مہنگے […]

.....................................................

ڈینگی کا مفت علاج نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

ڈینگی کا مفت علاج نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

لاہور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ڈینگی مریضوں کا مفت علاج نہ کرنے والے نجی اسپتالوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے اسپرے کرنے والے ضلعی حکومت کے ملازمین کی اجرت میں اضافے کا حکم بھی دے دیا۔ ایوان وزیراعلی میں ڈینگی کے حوالے سے ایمرجنسی کمیٹی کے […]

.....................................................

پنجاب میں آج مزید دو افراد جاں بحق

پنجاب میں آج مزید دو افراد جاں بحق

لاہور : ڈینگی وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں دو سو چوبیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ غیرملکی ماہرین نے لاہور کے مختلف علاقوں سے پانی کے نمونے حاصل کرنا شروع کر دیئے۔ لاہور کے میواسپتال میں آج صبح دو افراد جاوید اقبال […]

.....................................................

پنجاب: ڈینگی، چوبیس گھنٹوں میں مزید سات افراد جاں بحق

پنجاب: ڈینگی، چوبیس گھنٹوں میں مزید سات افراد جاں بحق

لاہور : پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی نے مزید سات افراد کی جان لے لی مرنیوالوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ سری لنکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں قوت مدافعت زیادہ ہوتی ہے، والدین ڈینگی سے پریشان نہ ہوں۔ لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سات […]

.....................................................

پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش کا امکان

پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش کا امکان

لاہور : آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے میں بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک […]

.....................................................

پنجاب : دریائے ستلج جہلم اور چناب میں طغیانی

پنجاب : دریائے ستلج جہلم اور چناب میں طغیانی

دریائے ستلج، چناب اور جہلم میں طغیانی کے باعث متعدد علاقہ زیر آب آگئے جبکہ سینکڑوں مکانوں کو نقصان پہنچا۔ حویلی لکھا کے قریب دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 51564 کیوسک اور اخراج 45262 کیوسک ہے اور پانی کی بلندی 17.7 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ سیلاب سے تیس […]

.....................................................

پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد بیالیس ہو گئی

پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد بیالیس ہو گئی

پنجاب میں آج ڈینگی نے مزید پانچ افراد کی جان لے لی جاں بحق افراد کی تعداد بیالیس ہو گئی ہے۔ ڈینگی مچھر سے نمٹنے کیلئے لاہور میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔ گلیوں میں گاڑیوں کے دھونے اور پانی پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پنجاب میں ڈینگی سے […]

.....................................................

جنوبی پنجاب کے عوام کو علیحدہ صوبہ دوں گا۔ گیلانی

جنوبی پنجاب کے عوام کو علیحدہ صوبہ دوں گا۔ گیلانی

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے علیحدہ صوبہ دوں گا، مخالفت کرنے والوں کو عوام مسترد کردیں گے، یہ بات انہوں نے مظفر گڑھ میں نیو سٹی پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

.....................................................

پنجاب میں ڈینگی مچھروں نے 37 افراد کی جان لے لی

پنجاب میں ڈینگی مچھروں نے 37 افراد کی جان لے لی

ڈینگی مچھروں نے ننھے قاتلوں کا روپ دھار لیا ہے۔ پنجاب میں ڈینگی سے متاثر ہونیو الے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سات سو چونتیس ہو چکی ہے جن میں سے لاہور میں پائے جانے والے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار تین سو پندرہ ہے۔ لاہور میں اب تک ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کی […]

.....................................................

پنجاب اسمبلی میں ڈینگی سے متعلق بحث جاری

پنجاب اسمبلی میں ڈینگی سے متعلق بحث جاری

پنجاب اسمبلی میں ڈینگی سے متعلق عام بحث جاری ہے، ڈاکٹر سعید الہی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈینگی سے شرح اموات 0.5 فیصد جبکہ باقی ممالک میں 12 فیصد ہے تاہم ق لیگ کی سامعہ امجد کا کہنا ہے کہ دنیا میں شرح اموات 12 نہیں صرف 0.1 فیصد ہے۔ ڈاکٹر سعید الہی […]

.....................................................

پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتیں تیس ہو گئیں، پانچ ہزار متاثر

پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتیں تیس ہو گئیں، پانچ ہزار متاثر

پنجاب میں ڈینگی بخار سے متاثرین کی تعداد پانچ ہزار 510 تک جا پہنچی۔ لاہور میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد افراد ڈینگی بخار کا شکار ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 30 تک جاپہنچی ہے۔  سری لنکا سے آئے ہوئے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈینگی پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کر لی […]

.....................................................

لاہور : ڈینگی بخار سے جاں بحق افراد کی تعداد چوبیس ہو گئی

لاہور : ڈینگی بخار سے جاں بحق افراد کی تعداد چوبیس ہو گئی

ڈینگی کی وباء کو روکنے کے لئے تمام تر اقدامات کے باوجود لاہور میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چوبیس ہو گئی ۔ سری لنکن ٹیم کے ماہرڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ڈینگی پر قابوپانے میں وقت لگتا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں پانچ ہزار افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں۔ […]

.....................................................

لاہور : جعلی محفاظ بن کر شہریوں کو لوٹنے والے دو جعلساز گرفتار

لاہور : جعلی محفاظ بن کر شہریوں کو لوٹنے والے دو جعلساز گرفتار

لاہور پولیس نے گورنر پنجاب کا جعلی پروٹوکول آفیسر اور محافظ بن کر شہریوں کو لوٹنے والے دو جعل سازوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے جعلی مہریں اور کارڈ برآمد کر لئے۔ مصری شاہ پولیس کے مطابق یاسین نامی شخص اپنے آپ کو گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا پروٹوکول آفیسر ظاہر کرکے لوگوں کو سرکاری […]

.....................................................

لاہور : ڈینگی وائرس، مزید تین افراد چل بسے

لاہور : ڈینگی وائرس، مزید تین افراد چل بسے

لاہور میں ڈینگی وائرس نے مزید تین افراد کی جان لے لی، پنجاب میں مزید چار سو بارہ افراد ڈینگی میں مبتلا ہو گئے، اسکولز اور کالجز کے بعد لاہور کی جامعات بھی دس روز کے لئے بند کر دی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈینگی بخار سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد اور جعلی اسپرے کے […]

.....................................................

ڈینگی : سری لنکن ڈاکٹروں کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

ڈینگی : سری لنکن ڈاکٹروں کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈینگی کے علاج اور ڈاکٹروں کی تربیت کے لیے آنے والے سری لنکا کے ڈاکٹروں کے بارہ رکنی وفد کا استقبال لاہور ایئر پورٹ پر کیا۔ اس موقع پر سری لنکن ڈاکٹروں کے وفد کے سربراہ ڈاکٹر تسیرا نے کہا کہ ڈینگی قابل علاج مرض ہے لوگوں […]

.....................................................

لاہور: ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد اکیس ہو گئی

لاہور: ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد اکیس ہو گئی

پنجاب میں ڈینگی بخار وباء کی صورت اختیار کر گیا آج صبح لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک اور بچے کی ہلاکت کے بعد ڈینگی بخار سے جاں بحق افراد کی تعداد اکیس ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ڈینگی وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد چار ہزار تین سو ستائیس ہوگئی ہے جبکہ محکمہ صحت […]

.....................................................

گورنر اور راجہ ریاض کو شہباز فوبیا ہو گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ

گورنر اور راجہ ریاض کو شہباز فوبیا ہو گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ رحمن ملک اور ان کی وزارت جھوٹی رپورٹیں گھڑنے اور بھیجنے کے ماسٹر ہیں۔ گذشتہ دنوں سینیئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الہی کی جان کو خطرے کے حوالے سے رپورٹ بھجوائی گئی جو غلط ثابت ہوئی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں […]

.....................................................

ڈینگی بے قابو، تعلیمی ادارے دس دن کیلئے بند

ڈینگی بے قابو، تعلیمی ادارے دس دن کیلئے بند

لاہور: پنجاب حکومت نے ڈینگی کے باعث لاہور کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے دس  روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق تعلیمی ادارے بدھ سے بند کر دئیے جائیں گے۔ چھٹیوں کے دوران تعلیمی اداروں میں ڈینگی سے بچا کے لیے سپرے کیا جائیگا۔ واضح […]

.....................................................

کرپٹ سیاستدانوں، ججوں، بیوروکریٹس کا احتساب ہونا چاہئے۔ شہباز

کرپٹ سیاستدانوں، ججوں، بیوروکریٹس کا احتساب ہونا چاہئے۔ شہباز

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کرپٹ سیاستدانوں، ججوں اور بیوروکریٹس کا احتساب ہونا چاہیئے۔ عوام آج دوبارہ آمروں کو پسند کرنے لگے ہیں۔ کراچی میں امن کے بغیر ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور شروع نہیں ہو سکتا۔ لاہور میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس”انصاف […]

.....................................................

پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3300 تک جا پہنچی

پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3300 تک جا پہنچی

حکومت پنجاب نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے سری لنکا سے مدد مانگ لی ہے جبکہ لاہور میں سیکرٹری معدنیات پنجاب سمیت 17افراد مرض کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔ ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق وزیراعلی کی درخواست پر سری لنکن صدر کی جانب سے اگلے دو روز میں وبائی امراض کی روک […]

.....................................................

ملک بھر میں چار سو تیرہ افراد میں ڈینگی کی تصدیق

ملک بھر میں چار سو تیرہ افراد میں ڈینگی کی تصدیق

اسلام آباد : قومی ادارہ صحت نے ملک بھر میں اب تک دو ہزار چار سو تیرہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی ہے۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے متاثر آٹھ اضلاع ہائی رسک قراردے دیئے گئے۔ کراچی میں مزید آٹھ افراد جبکہ نواب شاہ میں بھی ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق […]

.....................................................

پنجاب : ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ

پنجاب : ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ

لاہور : پنجاب میں ڈینگی سے متاثر مزید دو سو سولہ افراد اسپتالوں میں پہنچ گئے، میو اسپتال لاہور میں ایک سو آٹھ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی، ایک چینی شہری اور سولہ ڈاکٹرز بھی اس کی لپیٹ میں آگئے۔ ڈینگی وائرس پنجاب کے بیشتر شہروں میں پوری طرح سرایت کرچکا ہے […]

.....................................................

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت

وزیر اعلی پنجاب نے جنرل ہسپتال کے بعد گنگا رام ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی، ڈاکٹروں کو مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا گنگا رام ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ […]

.....................................................

لاہور : سولہ سالہ لڑکی ڈینگی سے جاں بحق

لاہور : سولہ سالہ لڑکی ڈینگی سے جاں بحق

لاہور میں 16سالہ لڑکی ڈینگی سے جاں بحق ہو گئی، جس کے بعد ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔ لاہور کے علاقے اچھرہ کی رہائشی شائستہ گذشتہ چھ روز سے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھی۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے علاج میں غفلت برتی گئی شائستہ دسویں […]

.....................................................