پنجاب میں ڈینگی کا قہر جاری، ہلاکتیں 158 ہو گئیں

پنجاب میں ڈینگی کا قہر جاری، ہلاکتیں 158 ہو گئیں

لاہور میں ڈینگی سے مزید پانچ افراد چل بسے۔ پنجاب میں ڈینگی کے قہر کے شکار افراد کی تعداد ایک سو اٹھاون ہوگئی ہے۔ جبکہ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں ڈینگی پر قابو پانے کے لئے اسکولوں میں تعطیلات اور اوقات […]

.....................................................

ملک بھر میں بجلی کا بدترین بحران، قلت 7500میگا واٹ ہو گئی

ملک بھر میں بجلی کا بدترین بحران، قلت 7500میگا واٹ ہو گئی

بجلی کا شارٹ فال ساڑھے سات ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ لاہور اور فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں لوگ تشدد پر اتر آئے۔ پنجاب کے دو بڑے صنعتی شہروں فیصل آباد اور گجرات میں تاجروں نے ہڑتال ر رکھی ہے۔

.....................................................

پنجاب میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

پنجاب میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری شہروں میں 12 جبکہ دیہی علاقوں میں دورانیہ 16 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، لودھراں، ہارون آباد، سمیت دیگر شہروں میں بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے […]

.....................................................

سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کو موت کی سزا

سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کو موت کی سزا

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ملزم ممتاز قادری کو سزائے موت سنادی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم ممتاز قادری کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا۔ ممتاز قادری نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو چار جنوری کو کوہسار مارکیٹ اسلام آباد میں […]

.....................................................

پرانے ٹائروں کے گودام ڈینگی کی آماجگاہ ہیں۔ شہباز شریف

پرانے ٹائروں کے گودام ڈینگی کی آماجگاہ ہیں۔ شہباز شریف

وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ درآمد کئے گئے استعمال شدہ ٹائروں کے گوداموں کے خلاف مہم کو تیز کرکے دوسرے ضلعوں تک پھیلایا جائے کیونکہ ایسی جگہیں ڈینگی کی افزائش کی آماجگاہ ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کے تدارک کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے […]

.....................................................

ڈینگی کے خلاف جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ شہباز

ڈینگی کے خلاف جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ شہباز

لاہور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے اور مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔ لاہور میں ڈینگی کے تدارک کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ہونے والے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مہم […]

.....................................................

پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

پنجاب میں ڈینگی پر کنٹرول نہیں ہو سکا ہے آج بھی لاہور کے دو ہسپتالوں میں دو خواتین جاں بحق ہو گئیں، پنجاب میں اب تک ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ستائیس ہو گئی ہے۔

.....................................................

پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 124 تک جا پہنچی

پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 124 تک جا پہنچی

لاہور میں ڈینگی کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈینگی کی وجہ سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 124 تک جا پہنچی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں مانیٹرنگ مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں […]

.....................................................

سانحہ کلر کہار : فیصل آباد میں فضا اب بھی سوگوار

سانحہ کلر کہار : فیصل آباد میں فضا اب بھی سوگوار

سانحہ کلر کہار کے بعد فیصل آباد میں فضا آج بھی سوگوار ہے ضلع میں کاروبار اور تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہیکہ حادثے کی تحقیقات رپورٹ آج مکمل کرلی جائیگی۔ ضلع میں کاروبار اور تعلیمی ادارے تو کھل گئے ہیں لیکن سانحہ کلر کہار کی وجہ سے ہرکوئی اداس ہے […]

.....................................................

پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 121 تک جا پہنچی

پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 121 تک جا پہنچی

لاہور میں ڈینگی کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈینگی کی وجہ سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 121 تک جا پہنچی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں مانیٹرنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔

.....................................................

ڈینگی: پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 116 ہو گئی

ڈینگی: پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 116 ہو گئی

ملک بھر میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں میو اسپتال لاہور میں مزید ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس سے پنجاب میں ڈینگی سے  ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سولہ ہو گئی جبکہ خیبرپختونخواہ میں محکمہ صحت نے چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت پنجاب کے مطابق متاثر […]

.....................................................

لاہور : دس روز بند رہنے کے بعد اسکول اورکالج کھل گئے

لاہور : دس روز بند رہنے کے بعد اسکول اورکالج کھل گئے

ڈینگی وائرس کے خوف سے لاہور میں دس روز بند رہنے والے اسکول اورکالج آج سے کھل گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق ڈینگی وائرس کے باعث لاہور میں اسکولوں اور کالجوں کو دس روز تک بند کرنے کافیصلہ کیا گیا تھا اورتعلیمی ادارے چودہ ستمبر سے بند تھے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان […]

.....................................................

نوشہرہ : پولیس مقابلے میں طالبان کمانڈر قاری باسط ہلاک

نوشہرہ : پولیس مقابلے میں طالبان کمانڈر قاری باسط ہلاک

نوشہرہ اکوڑہ خٹک میں پولیس مقابلہ میں طالبان کمانڈر جمال الدین عرف قاری باسط ہلاک ہوگیا جبکہ دو دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے۔ گذشتہ روز نو شہرہ کے علا قے اکوڑہ خٹک میں پو لیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں دہشت گردوں کے قبضے سے دو دستی بم اورایک کلا […]

.....................................................

لاہور : ڈینگی سے ہلاکتوں میں تیزی

لاہور : ڈینگی سے ہلاکتوں میں تیزی

لاہور میں ڈینگی سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی۔ سروسز اسپتال میں بیالیس سالہ خاتون دم توڑ گئے۔ دو دن میں سترہ مریض اس وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مزید پانچ سو بیاسی افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جن میں سے چار سو چھیاسٹھ کا تعلق لاہور […]

.....................................................

پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی

پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی

پنجاب میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں اور مزید سات مریض لاہور کے مختلف اسپتالوں میں دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعدادنوے ہوگئی ہے ،پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار آٹھ سو سے زائد ہو چکی ہے جس میں ساڑے آٹھ ہزار مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ اسپتالوں […]

.....................................................

ڈینگی کے خلاف لانگ ٹرم پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ شہباز

ڈینگی کے خلاف لانگ ٹرم پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ شہباز

لاہور : وزیر اعلی پنجاب ڈینگی کے سدباب کی مہم کے سلسلے میں لوگوں کے گھروں تک پہنچ گئے، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس مرض کے خاتمے تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے، لانگ اور شارٹ ٹرم پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ڈینگی کے حوالے سے سیمینار […]

.....................................................

لاہور: ڈینگی سے چوبیس گھنٹوں میں مزید سترہ افراد ہلاک

لاہور: ڈینگی سے چوبیس گھنٹوں میں مزید سترہ افراد ہلاک

لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی۔ مزید چار سو تینتالیس افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے،مریضوں کو پلیٹ لیٹس کی سخت کمی کا سامنا ہے اور لواحقین میڈیا کے ذریعے خون کے عطیہ کی اپیل کر رہے ہیں۔ پنجاب میں مزید چار سو […]

.....................................................

ڈینگی ٹیسٹ کی فیس مقرر کرنے کیخلاف دائر درخواست مسترد

ڈینگی ٹیسٹ کی فیس مقرر کرنے کیخلاف دائر درخواست مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی جبکہ لیبارٹریاں سیل کرنے کے خلاف دائر ایک اور درخواست کی سماعت دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی۔  سیکرٹری صحت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ڈینگی ٹیسٹ کرنے پر کل لاگت […]

.....................................................

پنجاب : ڈینگی کا خوف، اسکول ٹائمنگ اور یونیفارم تبدیل

پنجاب : ڈینگی کا خوف، اسکول ٹائمنگ اور یونیفارم تبدیل

پنجاب میں ڈینگی کے باعث مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اناسی ہو گئی ہے۔ ڈینگی کی روک تھام کے لیے اسکولوں کے اوقات کار اور یونی فارم بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ اسکولوں میں نیکر اور آدھی آستین کی قمیض پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ […]

.....................................................

ڈینگی بخار : لاہور میں مزید چار افراد جان کی بازی ہار گئے

ڈینگی بخار : لاہور میں مزید چار افراد جان کی بازی ہار گئے

ڈینگی بخار کی وجہ سے لاہور میں مزید چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 70 تک جاپہنچی۔ لاہور کے مختلف اسپتالوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ خون کے ٹیسٹ کرانے کے لئے قطاروں میں لگے ہوئے ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی […]

.....................................................

پنجاب : ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد67 ہو گئی

پنجاب : ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد67 ہو گئی

پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید گیارہ مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد سڑسٹھ ہو گئی ہے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے مزید بارہ سو مریض اسپتالوں میں لائے گئے  جس میں سے ایک ہزار مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ جس کے بعد ڈینگی کے […]

.....................................................

لاہور : ڈینگی، جاں بحق افراد کی تعداد سات ہو گئی

لاہور : ڈینگی، جاں بحق افراد کی تعداد سات ہو گئی

لاہور میں ڈینگی سے متاثرہ مزید تین افراد دم توڑ گئے منگل کو جاں بحق افراد کی تعداد سات ہوگئی۔ لاہور کے جنرل ہسپتال میں کینٹ کی رہائشی چالیس سالہ پروین،غازی روڈ کا پچیس سالہ مبارک اور کوٹ لکھپت کا پینتیس سالہ محمد صوبہ دم توڑ گئے، چوبیس گھنٹوں میں دیگر جاں بحق ہونے والوں […]

.....................................................

شریف برادران کرپشن کیسز کی وجہ سے باہر گئے۔ فردوس عاشق

شریف برادران کرپشن کیسز کی وجہ سے باہر گئے۔ فردوس عاشق

وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وسط مدتی انتخابات کی بات کرنے والے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائیں ۔ شریف برادران کرپشن کیسز کی وجہ سے معافی نامہ لکھ کر باہر گئے۔  کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سندھ کے عوام کویک جہتی کی ضرورت ہے ۔ نوازشریف دیگر سیاسی […]

.....................................................

پنجاب میں اسپرے کرنے والے ملازمین کی اجرت میں اضافہ

پنجاب میں اسپرے کرنے والے ملازمین کی اجرت میں اضافہ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈینگی وائرس کے خلاف سپرے کرنے والے ملازمین کی روزانہ اجرت 325 روپے سے بڑھا کر 500روپے کرنے اورڈینگی اسپرے مکمل نہ ہونے تک تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کاحکم دیا ہے۔ لاہور میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے جاری مہم کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت […]

.....................................................