مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کی رپورٹ پیش کر دی۔ چوہدری شجاعت حسین نے صدر مملکت کو ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات میں سامنے آنے والے چارٹر آف ڈیمانڈ کے نکات سے آگاہ کیا۔
شجاعت حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری کے تحفظات سے بھی ایوان صدر کو آگاہ کیا۔ چوہدری شجاعت حسین اتحادی جماعتوں کے قائدین کو بھی فون پر مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے جبکہ ایوان صدر سے گرین سگنل ملنے پر شجاعت حسین دوبارہ ڈاکٹر طاہر القادری سے رابطہ کریں گے۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا ایک اور اجلاس بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔